لیکھنی کہانی -15-Oct-2023
ننھے منے پیارے بچو! شاد رہو تم سارے بچو! پانچ نمازیں روز پڑھو، ربّ ہوگا راضی پیارے بچو! سب اصحابِ نبی جنت میں جائیں گے اے پیارے بچو! اہل بیت ہمارے سر کے تاج ہیں پیارے پیارے بچو! غوث و رضا کے ہم ہیں خادم وہ ہیں ہمارے پیارے بچو! امی ابو کی آنکھوں کے جگ مگ جگ مگ تارے بچو! چپس اور ٹافی ٹھیک نہیں ہیں کھاؤ مت اے پیارے بچو! امی جو بھی دے وہ کھا لو ضد نہ کرو اے پیارے بچو! خوش امی ابو کو رکھو ہوں گے وارے نیارے بچو! مولا حاجی تم کو بنائے طیبہ دیکھو پیارے بچو! مکہ مدینہ حاضر ہو کر خوب کرو نظارے بچو! ذِکر کرو اور نعت پڑھو تم خوب اے میرے پیارے بچو! غیبت چغلی ٹھیک نہیں ہے بچ کے رہنا پیارے بچو! سچے بچے اچھے بچے جھوٹ نہ بولو پیارے بچو! گالی گندے بچے دیتے ہیں تم بچنا پیارے بچو! گندہ بچہ ہے وہ سن لو بچوں کو جو مارے بچو! لڑنا بھڑنا ٹھیک نہیں ہے مل کر رہنا سارے بچو! مت کتے بلی کو مارو تڑپیں گے بے چارے بچو! کیڑوں کو بے کار نہ مارو اچھے بچو! پیارے بچو! چیونٹی کو بے کار نہ مارو اچھے بچو! پیارے بچو! ہو جائے عطارؔ کی بخشش مل کے دعا دو سارے بچو!